کشتواڑ//جنگلات وماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل شرما کے ہمراہ آج کشتواڑ فارسٹ ڈویثرن کے انشان اور کئی دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔وزراء نے وہاں پر چنار کے کچھ پودے لگائے۔ بعد میں انہوں نے عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو مرحلہ وار بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔لال سنگھ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے تمام مسائل سے باخبر ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری میں لوگوں کا تعاون طلب کیا۔اس موقعہ پر سکھنائی گاؤں کے آگ سے متاثرین میں20 ہزار مکعب فٹ لکٹری مفت تقسیم کی گئی۔تقریب پر محکمہ جنگلات کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔