Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سکو ل کھولنے کی تیاریاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 2, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
محکمہ تعلیم کی جانب جموں اور کشمیر کے ناظم تعلیمات کے نا م جو تازہ فرمان جاری کیاگیا ہے ،اُس سے تو یہی لگتا ہے کہ حکومت نے سکول کھولنے کا من بنالیاہے اور عین ممکن ہے کہ جون کے وسط سے سکول کھولے جائیں۔سرکاری حکم نامہ میںسکولوں کے جن انتظامات کا ذکر کیاگیا ہے ،ان میں دوبارہ قابل استعمال دو فیس ماسک ،دستانے طالب علموں میں تقسیم کرنے کے علاوہ سینیٹائزر اور رقیق صابن دستیاب رکھنے کا کہاگیا ہے تاہم سکولوں سے کہاجائے گا کہ وہ ان چیزوں کا انتظام سمگرا کے مد میں دستیاب رقوم سے کریں ۔حکومتی فیصلہ قابل تحسین ہے تاہم اس کے تمام پہلوئوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔مرکزی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ جون میں سکول کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔اگر مرکزی حکومت ایسا من بناچکی ہے تو یقینی طور پر اس کے پیچھے کوئی منطق ہوگی ۔ایک ایسے وقت جب کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں روزانہ تشویشناک حد تک اضافہ ہور ہا ہے اور ہر روز نئے نئے علاقے اس کی لپیٹ میں آرہے ہیں،سکول کھولنے کا منصوبہ خطرے سے خالی نہیں ہے ۔جوں جوں لوگوں کی نقل و حمل بڑھ رہی ہے ،کورونا پوری شدت کے ساتھ پھیلتا ہی چلا جارہا ہے ۔وائرولوجی کے ماہرین کے مطابق جون کے اختتام تک یہ اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہوگا اور ملک میں کورونا متاثرین کی کئی گنااضافہ ہوا ہوگاجبکہ ہلاکتوںکی تعداد بھی بڑھ چکی ہوگی ۔ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب اعلیٰ تعلیم کے ادار ے ،جن میںکالج اور یونیورسٹیاں شامل ہیں ،کے منتظمین فی الوقت ان اداروںکو دوبارہ کھولنے کے بار ے میں خاموش ہیںتو سکولی تعلیم سے جڑ ے حکام کو کونسی ایسی جلدی درپیش ہے کہ وہ سکول کھولنے پر بضد نظر آرہے ہیں۔ظاہر ہے جب نوجوانوں کا تدریسی عمل بحال کرنے پر بھی پریشانی ہے تو چھوٹے چھوٹے بچوں کو کیوں خطرات سے دوچار کیاجارہا ہے ۔ظاہر ہے کہ بچے انفیکشن کیلئے انتہائی حساس ہوتے ہیں اور ان میں قوت مدافعت بھی کم ہوتی ہے ،ایسے میں اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ سکول کھلتے ہی ہمارے نونہال کورونا کا شکار بن جائیں اور یوں ایسا ہی وقت آنیکا احتمال ہے جب ہمارے سکول بھی ریڈ زون قرار دئے جاسکتے ہیں۔تعلیم کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے تعلیمی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے تاہم اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے نو نہالوں کو بلی کا بکرا بنائیں۔اگر ہماری انتظامیہ کورونا کے عالم گیر لاک ڈائون کے دوران بچوںکو آن لائن ایجوکیش حقیقی معنوں میں فراہم نہیں کرپارہی ہے تو اس کا نزلہ بچوں پر نہیں گرایا جاسکتا ہے ۔دراصل جموںوکشمیرمیں آن لائن ایجوکیشن سسٹم کی ناکامی کیلئے خود سرکار ہی ذمہ دار ہے کیونکہ سرکار اس حقیقت کا ادراک کرنے سے منکر ہے کہ انٹر نیٹ کی ناقص رفتارکی وجہ سے زندگی کے ہر شعبہ سمیت تعلیمی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوچکا ہے ۔بار بار موبائل انٹرنیٹ کی رفتار ٹو جی تک محدود رکھنے کیلئے لولے لنگڑے عذرات پیش کئے جارہے ہیں۔تازہ عذر جو پیش کیاگیا ہے ،وہ دراندازی سے متعلق ہے حالانکہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ دراندازی کوئی آج کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ دہایوں سے چلا آرہا مسئلہ ہے اور اسکو معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔سکول کھولنے میں سرکار کو کوئی قباحت نظر نہیں آرہی ہے حالانکہ کورونا کی وجہ سے لوگ انتہائی خوفزدہ ہیں اور وہ اپنے بچوں کو گھروں سے باہر بھی نکلنے نہیں دے رہے ہیں لیکن سرکار کا کیا کیا جائے جس کو سکول کھولنے میں کوئی برائی نظر نہیں آرہی ہے ۔آخر ایک ایسے ماحول میں والدین بچوں کو کیسے سکول بھیجیں جب باہر موت کے خطرات منڈلارہے ہوں ۔تدریسی عمل بحال کرنا اچھا ہے لیکن اس کیلئے پہلے ویسا ماحول تو تیار ہوجائے ۔سرکار کو فی الحال صورتحال پر قریبی نگاہ رکھ کر اس فیصلہ کو التوا میں رکھنا چاہئے اور جب ہمیں لگے کہ کورونا وائرس پسپا ہوچکا ہے تو اس کے بعد سکولوں میں تعلیم و تعلم کی بحالی پر غور کیاجاسکتا ہے ۔اُس وقت تک اس طرح عجلت میںلئے گئے فیصلوں کا شاید ہی عوامی سطح پر کوئی خریدار ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?