سرینگر// معصوم نوجوان کی بہمانہ قتل و غارت گری اورخواتین پر ڈھائے جارہے ظلم تشدداو راستحصال کے بڑھتے رحجان کے خلاف کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب کی سربراہی میںخواتین کارکنوں نے کل پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ہاتھوں میں پلے کارڈس لئے احتجاجی خواتین نے فورسز کے ہاتھوں ہر روز جوانوں پر راست گولیاں برسانے پر سخت احتجاج کرتے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے زمردہ حبیب نے کہا کہ ’بیٹی پڑھاوء بیٹی بچاو ‘کے حکومت کے نعرے باقی سبھی نعروں کی طرح سراب نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکوٹی بانٹنا ہی کافی نہیں ہے بیٹیوںکے تحفظ کو یقینی بنانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف سماج میں خواتین کے خود کشی کے سنگین معاملے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنف نازک کے حوالے سے ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جن سے انسانیت شرم سار ہوجاتی ہے اور بنت کشمیرکے دلوں میںتشویش، خوف ودہشت میں دن بدن اضافہ ہی ہو تا جا رہا ہے ،وہ اپنے گھروں میں اپنے علاقوں میں ا ور اپنے کام کرنے کی جگہوں پر غیر محفوط محسوس کر رہی ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔