سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے یہاں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ترتیب شدہ سکول سیفٹی پالیسی2016 کے رہنما خطوط کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری قانون، انصاف اور پارلیمانی امور، ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ موجود تھے۔ سکول سیفٹی کی رہنما خطوط کا بنیادی مقصد بچوں کے لئے محفوظ تعلیم حاصل کرنے کا ماحول پیدا کرنا ہے اور سکولوں کی حفاظت کے لئے عملی طریقہ کار اپنانا ہے۔ پالیسی کی موثر عمل آوری کے لئے تمام اضلاع کے چیف ایجوکیشن افسروں کو نوڈل افسرکے طور پر کام کرنے کے لئے کہا گیا ۔اس کے علاوہ انہیں جانکاری فراہم کرنے اور سکولوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بھی کہا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ13 اکتوبر 2017 کو بین الاقوامی ڈیزاسٹر رسک ریڈیکشن ڈے کے طور منایا جائے گا جس میں ریاست میں سکولوں کی حفاظت یقینی بنانے پرز ور دیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے سکول سیفٹی رہنما خطوط پر سخت سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عمل آوری کی رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر پیش کی جائے۔