سرینگر //گورنر انتظامیہ نے کشمیر ڈیویژن میںگرمائی تعطیلات کو فی الحال موخرکردیا۔ اس سلسلے میں سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ کے دفتر سے باضابطہ ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ۔ سابق حکومت نے کشمیر میں 2جولائی سے 16 جولائی تک سرکاری و پرائیویٹ ہائر سکنڈری سکولوں تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کر رکھا تھا لیکن موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر چھٹیاں غیر معینہ عرصہ تک ملتوی کردی گئیں ہیں۔ادھر انتظامیہ نے آج یعنی 30جون کو کشمیر صوبے کے تمام سکول بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔