سرینگر//ریاستی محکمہ تعلیم نے 6 اور 7مارچ کوبھی کشمیروادی میں اسکول اورکالج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران کے اے ایس کے چار پرچوں کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔کشمیریونیورسٹی اور ریاستی پبلک سروس کمیشن نے پہلے ہی کہا ہے کہ6اور7مارچ کے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔شوپیان کے پہنوگائوں میں پیش آئے واقعہ کے تناظر میں ہڑتال اور ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرریاستی سرکارنے سوموارکی صبح پوری وادی میں تمام اسکول اورکالج بندرکھنے کے احکامات صادرکردئیے تھے۔سیکرٹری محکمہ تعلیم فاروق احمدشاہ نے مزید کہا ہے کہ 6اور7مارچ کوبھی اسکول اورکالج بندرہیں گے۔ ،ترجمان کشمیریونیورسٹی اورچیئرمین پبلک سروس کمیشن لطیف الزماں دیوانے بتایاکہ 6اور7تاریخ کوبورڈ آف اسکول ایجوکیشن ،کشمیریونیورسٹی اور ریاستی پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لئے جانے والے سبھی امتحانات کوملتوی کیاگیا۔