سرینگر// کشمیر یونیورسٹی نے 3اپریل کو تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران یونیورسٹی میںتدریسی عمل بھی معطل رہے گا۔ یونیو ورسٹی کے ایک بیان کے مطابق طلبا و طالبات کے اسرار پر یونی ورسٹی کی طرف سے 3اپریل منگل کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردئے جاتے ہیں اور اس سلسلے میں اگلی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ اس دوران ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی اطلاع کی مطابق 3اپریل کو وادی میں تمام اسکول بند رہیں گے۔