سرینگر//صوبائی انتظامیہ نے جمعہ کو وادی میںسکولوں اور کالجوں کی سرمائیچھٹیوں کو 10مارچ 2019تک بڑھا دیا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار کاکہنا ہے کہ ناساز گار موسم کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں کو بڑھایاگیاہے۔ اہلکار نے کہاکہ وادی کے تمام سکولوںاور کالجوں میں درس و تدریس کا کام 11مارچ2019سوموار سے شروع ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ سرمائی چھٹیوںکے ختم ہونے کے بعد سکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس 5مارچ کو شروع ہونے والا تھا۔