سوپور/سوپور کے مقام شہید میر گاﺅں میں کل اسوقت 15سکولی بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں جب انکی بس اُلٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق گرین گیبلز گرائمر سکول جلال آباد سوپور کی گاڑی کو جمعہ کی صبح مقام شہیدمیر گاﺅں کے نزدیک حادثہ پیش آیا جس میں 15بچوں کو چوٹیں آئیںجن کو نزدیک ہیلتھ سینٹر پر علاج و معالجے کیلئے لیا گیا۔ سکول انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکول کی ایک گاڑی کل صبح گاﺅں کے نزدیک الٹ گئی جس سے کچھ بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ سکول منتظمین نے بتایا کہ بچوں کی حالت بہتر اور مستحکم ہے جبکہ دیگر بچوں نے سکول میں معمول کا کام کاج شروع کردیا ہے۔ دریں اثناءسڑک حادثے مےںمازہامہ ماگام کے نزدےک پی بی اےچ اےس اسکول کی بس زےر نمبر JK04C/8679 اور اےک مسافر بس زےر نمبر JK01D/3311 کے بےچ آپس مےں ٹکر ہوئی جس کے نتےجے مےں اسکولی بس مےں سوار 4 بچے زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کے بعد اسپتال سے رخصت کےا گےا پولےس نے کےس درج کر کے کاروائی شروع کی ۔سڑک کے اےک حادثے مےں قاضی گنڈ لور منڈہ پُل کے نزدےک اےک ٹرک زےر نمبر JK03E/8928سڑک کے بےچ اُلٹ کر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتےجے مےں ٹرک ڈرائےور محمد ےاسےن ملک ولد عبدال رحےم ساکن صفاپورہ گاندربل زخمی ہوا جس کو علاج و معالجہ کےلئے اسپتال منتقل کےا ۔پولےس نے کےس درج کرکے کاروائی شروع کی ۔