عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن کشمیر نے منگل کو تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے اسکولوں کے اوقات میں 3اکتوبر سے تبدیلی کا حکم دیا۔حکم نامے کے مطابق سری نگر میونسپل حدود میں آنے والے سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کام کریں گے۔ تاہم سری نگر میونسپل حدود سے باہر آنے والے سکول صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گے۔