سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں تمام سرکاری اورتسلیم شدہ پرائیوٹ سکولوں میں یکم اپریل2017ء سے اوقات کار صبح9بجے سے 3بجے تک ہوں گے۔جب کہ سرینگر میونسپل حدود کے باہر سکولوں کے اوقات کار صبح10بجے سے شام 4بجے تک ہوں گے۔کشمیر صوبے کے تمام سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملد ر آمد کریں۔