سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں سکولوں کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی اور بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران مختلف سکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کے تحت ریاست کے سکولوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے۔وزیرنے افسران کو اُن سکولوں کی نشاندہی کر نے کی ہدایت دی جن کو بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کرنا مطلوب ہے۔انہوں نے سکولوں کو تما بنیادی سہولیات مہیا رکھنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔