عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے اعلان کیا ہے کہ جموں صوبے میں ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام تعلیمی ادارے 19اکتوبر 2025 سے 23اکتوبر 2025تک پوجا کی چھٹیاں منائیں گے۔اس ضمن میں ناظم تعلیم جموں کی جانب سے 15اکتوبر کو جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ تہواروںکے پیش نظر صوبہ جموںگرمائی اور سرمائی زونوں میں بارہویں جماعت تک کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں 19اکتوبر سے23اکتوبر تک پوجا تعطیلات منائی جائیں گی اور اس دوران تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اسی دوران اسی دوران جموں یونیورسٹی نے آنے والے تہواروں کی وجہ سے 20، 22 اور 23 اکتوبر 2025کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ڈاکٹر راج کمار، جوائنٹ رجسٹرار (امتحان کنڈکٹ) کے ذریعہ جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں، یونیورسٹی نے کہا کہ ملتوی امتحانات کی تازہ تاریخوں کا اعلان مقررہ وقت پر الگ سے کیا جائے گا۔اس طرح، طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو باقاعدگی سے دیکھیں۔