سرینگر//حکام نے جمعرات کو ضلع سری نگر کے نجی اور سرکاری سکولوں کے متعلقہ افسراں سے کہا کہ وہ 24 فروری سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی تیاری شروع کریں۔ چیف ایجوکیشن افسر سرینگر کے مطابق’’24 فروری سے اسکول کھولنے کی تیاری شروع کرنی ہوگی۔‘‘ مکتوب میں کہا گیا’’تمام عملے کے ارکان ضروری اور مطلوبہ انتظامات کرنے کے لیے اسکولوں میں حاضر ہوں گے۔‘‘ چیف ایجوکیشن افسرنے کہا کہ اسکولوں کے کھلنے کے شیڈول کے نتیجے میں انہوں نے تمام پرنسپلوں، زونل ایجوکیشن فسراں،ہیڈ ماسٹروں، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے اداروں کے سربرہاںکو حکومت کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا’’ اداروں کے سربراں اورعمل درآمد کمیٹیاں اس بات کو بھی یقینی بنائیں گی کہ اسکولوں کے احاطے میں طلبا کی جسمانی دوری اور اداروں میں اخل ہونے والے طلبا، ملازمین اور والدین کی تھرمل اسکینگ ہو‘‘۔