سرینگر// پہلگام میںسکوئی فیڈریشن آف انڈیاکے اہتمام سے14جون سے 20جون تک کھیلے گئے جی ایم ڈار نیشنل سکوئی چیمپین شپ اور10ویں انٹرنیشنل ماسٹرس کپ میں دون انٹرنیشنل اسکول سرینگر نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔جموں کشمیرسکوئی ایسوسی ایشن نے اس دوران یہاں ہائی آلٹی چیوڈقومی کوچنگ کیمپ کابھی انعقاد کیا۔13ریاستوں اور8ملکوں کے بچوں نے اس میں شرکت کی ۔دون انٹرنیشنل اسکول کے بچوں نے دیگر اسکولوں کے بچوں کے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اوراسکول کے متین مظفر،عبدالباسط نے چاندی کے تمغے حاصل کئے ۔عبدالمقیت ،توقیراورسعدی شوکت نے کانسی کے اعزازجیتے جبکہ میکائیل ،زوہیب ظہور،امان رضا۔افرااعجازاورشفان اعجازنے مقابلے میں حصہ لیا۔ سبھی کھلاڑیوں نے میزبانوں کی میزبانی سے حظ اُٹھایا۔