سرینگر //پرویز احمد // جموں و کشمیر سرکاری نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کی گورننگ باڈی کو ارسرنو تشکیل دیا ہے۔ جموں و کشمیر سرکاری کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے حکم نامہ میںکہا گیا ہے کہ پرانے تمام احکامات کو رد کرتے ہوئے جموں و کشمیر سرکار نے سکمز صورہ کی گورنگ باڈی کی تشکیل نو کردی ہے، اور نئی تشکیل دی گئی کمیٹی میں لیفٹیننٹ گورنر بطور چیئرمین شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ایل جی کے مشیر کوبطور ممبر،چیف سیکریٹری ،مرکزی سرکار میں شعبہ صحت و خاندانی بہبود میںہیلتھ ریسرچ کے سکریٹری،مرکزی سرکار کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بائوٹیکنالوجی کے سیکریٹری، ڈائریکٹر ایمز نئی دلی،پرنسپل جی ایم سی سرینگر، پرنسپل میڈیکل کالج جموں، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ بطور ممبران شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر سکمز کو بطور ممبر سیکریٹری کے کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی میں ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری فائنانس اور ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ کو بطور مشیر شامل کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میںلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈین سکمز صورہ کو بطور خصوصی مدعوین کے طور پر شامل کیا جائے گا۔