سرینگر //کیجول ورکرس یونین سکمز نے سنیچر کوچیف سیکریٹری بی بی ویاس سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سکمز میں تعینات کیجول ملازمین کی مستقلی کا معاملہ چیف سیکریٹری کی نوٹس میں لایا۔ چیف سیکریٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکیا جائے گا۔وفد میںکیجول ورکرس یونین کے ساتھ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چند ممبران بھی تھے۔انہوںنے بی بی ویاس کوچیف سیکریٹری تعینات ہونے پر انہیں مبارکباددی۔