پرویز احمد
سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں سنیچر کو 27ویں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پرزنٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 127ریسرچ پیپر پیش کئے جائیں گے۔ دو روزہ افتتاحی تقریب میں جی ایم سی سرینگر میں شعبہ جنرل میڈیسن کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر سکمز صورہ ڈاکٹر پرویز احمد کول ، ڈین فیکلٹی ڈاکٹر بشیر احمد لاوے ، ایچ او ڈی جنرل مڈیسن اور آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر ثناء اللہ شاہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحقیق نوجوان ڈاکٹروں کی مستقبل کی راہیں کھولتی ہے اور تحقیق ہمیشہ مریضوں کی دیکھ بال بہتر بنانے کیلئے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں ہونے والی تحقیق کا مقصد صرف ہسپتالوں میں مریضوں کی نگہداشت کو بہتر ہوگی ۔
ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر پرویز احمد کول نے کہا کہ مریضوں کی نگہداشت ، کلنیکل ریسرچ اور تدریس سکمز کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی جی آر پی پی نوجوان ڈاکٹروں کیلئے اپنی تحقیق پیش کرنا کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سکمز انتظامیہ ایسے طلبہ کی رہنمائی کرے گا جو تحقیق کے شعبہ میں آگے جانا چاہتے ہیں ۔
تقریب میں پرنسپل سکمز میڈیکل کالج پروفیسر عرفان ربانی، ایچ او ڈی جنرل میڈیسن اور آرگنائزنگ چیئرمین پروفیسر ثناء اللہ ، ڈین فیکلٹی پروفیسر بشیر احمد لاوے، آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر فیاض احمد صوفی اور ڈاکٹر مدثر قادری بھی موجود تھے۔