نیوز ڈیسک
سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں قائم کی گئی نئی ڈیجیٹل کیتھ لیب(Cardiac catherization laboratory)کا ای۔ افتتاح چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے کیا ۔ سکمز صورہ میں امراض قلب کے معاملات میں چھوٹی جراحیوں اور تشخیصی ٹیسٹوں کیلئے سال 1982میں کیتھ لیب قائم کی گئی تھی اور اس کی توسیع میں مزید 8.5کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ سکمز کا شعبہ امراض قلب ملک کے چند معروف سینٹروں میں سے ہے جہاں دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی تشخیص کی جاتی ہے۔ کیتھ لیبارٹری میں ایکسرے 90سال تک کی عمر کے مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور یہ ملک کا دوسرا بڑا سینٹر ہے جہاں پیس میکر کی تنصیب ہوتی ہے۔