سرینگر // عالمی یوم شجرکاری کے موقعہ پر سکمز صورہ میں بھی پودے لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔شجرکاری کی تقریب کا آغاز ڈائریکٹر سکمز صورہ نے پودا لگاکر کیا۔ تقریب کا اہتمام سکمزصورہ کے شعبہ لینڈ سکیپ نے کیا تھا۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر عمر جاوید شاہ کے علاوہ جوائنٹ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمزڈاکٹر فاروق احمد جان، انچارج مٹیریلز منیجمنٹ آفیسر سیکمز اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ہے۔