سرینگر//شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ میں لیکچرروں کی مختلف اسامیوں کیلئے نومبر 2016 میں لئے گئے انٹرویو میں شامل ہونے والے اُمیدواروں کے حق میں احکامات آئندہ دو دنوں کے اندر جاری کئے جائیں گے۔ سیکمزبمینہ میں لیکچرر اسامیوں کیلئے انٹرویو میں شامل ہونے والے اُمیدواروں نے بتایا کہ سکمز بمینہ نے اپنی ایک نوٹیفیکیشن نمبر 3 بتاریخ 14/10/13کے تحت مختلف اسامیوں جن میں Biochemistry, pharmacology. peadiatrics, gynea and obstertrics,اور دیگر شعبہ جات میں لیکچرروں کی تعیناتی کیلئے امتحانات کے بعد انٹریو منعقد کیا تاہم چھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باﺅجود بھی سیلیکشن لسٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ محمد عمر نامی اُمیدوار نے بتایا کہ سیلیکشن لسٹ کے بارے میں کئی بار سکیمز بمینہ پتا کرنے گئے تھے مگر ابھی تک ہمیں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے پرنسپل سکیمز میڈیکل کالج بمنہ ریاض احمد ایتو نے بتایا ” ہم نے فائل منظوری کیلئے حکومت کو بھیجی تھی جو جمعہ کو واپس آگئی ہے اور اب منتخب اُمیدواروں کےلئے آرڈر تیار کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فائل حکومتی منظوری کے بعد ڈائریکٹر سیکمز صورہ کے پاس ہے اور منتخب اُمیدواروں کے ناموں کی فہرست آئندہ چند دنوں میں جاری کی جائے گی۔