نیوز ڈیسک
سرینگر //سکمز صورہ کے شعبہ کارڈیو ویسکیولر اینڈ تھورسک سرجری نے ایک راست ورکشاپ کے دوران تین مریضوں کی چھاتی کی شہ رگ میں پھیلائو کی بیماری کو دور کرنے کیلئے جراحی انجام دی۔ سکمز کے امراض قلب شعبہ میں داخل تین مریضوں کی جراحی Stent Grafts ٹیکنیک کے ذریعے انجام دی گئی۔
جراحی شعبہ سی وی ٹی ایس اور ریڈیولوجی اور نارائن ہدریولا (Narayana Hrudayalaya) اسپتال بنگلورو کے اشتراک سے انجام دی گئی۔ پروفیسر سورب رائے( نارائن اسپتال بنگلورو)، پروفیسر جی این لون(سی وی ٹی ایس) ، پروفیسر فاروق احمد گنائی سی وی ٹیس ایس، پروفیسر تحلیل، پروفیسر فیروز شاہین، ڈاکٹر ہارون رشید ، ڈاکٹر ہدایت، ڈاکٹر ساحل، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر مدثر اور ڈاکٹر نعیم نے ورکشاپ میں میزبان کے فرائض انجام دئے۔ سی وی ایس ٹی سربراہ نے بتایا کہ تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور اس تکنیک کی جراحی پر آنے والا خرچہ 1/3ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے اور انہیں بہت جلد گھر روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس کیلئے تمام شعبہ جات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔