عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن (جے کے ایس ڈی ایم)نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام 20اضلاع میں انڈیا سکل مقابلوںکا آغاز کیا، جو جموں و کشمیر کے ہنر مند نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی اور عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کا اشارہ ہے۔یہ تقریب تمام اضلاع میں بیک وقت منعقد کی گئی۔مرکزی وزارت برائے ہنر مندی اور صنعت کاری (MSDE)کی طرف سے شروع کی گئی ہے تاکہ ہندوستان کے سب سے بڑے ہنر مندانہ مقابلے کے ذریعے ہندوستان بھر میں سب سے زیادہ ہنر مند نوجوان پیشہ ور افراد کو تلاش کیا جا سکے۔اس موقع پر مشن ڈائریکٹر، جے کے ایس ڈی ایم نے کہا’’انڈیا سکلز 2025محض ایک مقابلہ نہیں ہے، یہ ایک ایسی تحریک ہے جو مہارت کو بااختیار بنانے کے ایک آلے کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ اسے تمام 20اضلاع میں شروع کرنے سے جموں و کشمیر کے ہر خواہشمند نوجوانوں کیلئے شمولیت اور رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو ماضی کی معیاری کامیابیوں پر پورا اترنے اور تیاریوں کو جاری رکھنا ہے‘‘۔ سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لیے آگاہی سیشن اورینٹیشن ڈرائیوز اور رجسٹریشن سپورٹ شامل تھی۔ موقع پر ہی رجسٹریشن کیوسک قائم کیے گئے اور بہت سے امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔ خواہشمندوں افرادکو انڈیا سکلز سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئیں۔ قومی سطح کے مقابلوں کے فاتحین ٹیم انڈیا بنائیں گے اور 2026 میں شنگھائی، چین میں ہونے والے عالمی ہنر کے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ انڈیا سکلز 2025 کے بارے میں تمام معلومات اور رجسٹریشن کے رہنما خطوطwww.skill.jk.gov.in/cms/competitionپر دستیاب ہیں۔