کشتواڑ//این ایچ پی سی لمیٹڈ کی جانب سے سی ایس آر کے ایک حصہ کے طور پر سلائی مشین آپریٹر اور الیکٹرشن ہیلپرکے کورس کا سکل ڈیولپمنٹ تربیتی کورس کرنے والے کشتواڑ کے مقامی نوجوانوں کو این ایچ پی سی ڈول ہستی پائور اسٹیشن میں روزگار مہیا کیا ۔یہ تربیت میسرز اورائین ایڈوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مہیا کی گئی۔سلائی مشین آپریٹر کے کورس میں60نوجوانوں کو تربیت دی گئی جبکہ ہیلپر الیکٹرشن میں30 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی۔تربیت کوالیفائی کرنے والوں میں اسناد کی تقسیم کاری کیلئے مورخہ24/10/2017کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ڈول ہستی پائور اسٹیشن کے جنرل منجیر پی کے لنگر نے 57 نوجوانوں میں اسناد تقسیم کی جنھوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کر لی تھی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں جنرل منیجر نے ان نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ روزار حاصل کرنے بشمول خود روزگار کے دوران سکل کا استعامل کرنے کی تلقین کی جسے انہوں نے دروان تربیت حاصل کیا ہے۔پروگرام میں ڈول ہستی پائور اسٹیشن کے دیگر افسروں و میسرز اورئین ایڈوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔