سری نگر// اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں سکل ڈیلوپمنٹ کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقا د عمل میں لایا گیا جس میں ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رمشو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سکل ڈیلوپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر یونیورسٹی اپنا کلیدی کردار ادا کرئے کو تیارہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات روزگار تلاش کرنے کے بجائے دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت پیدا کریں‘۔
وائس چانسلر کے مطابق ہمیں سکل ڈیلوپمنٹ کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آگے چل کرنوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے اپنا روزگار خود کما سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سکل ڈیلوپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر اسلامک یونیورسٹی اپنا بھر پور تعاون فراہم کرئے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھائی کے دوران نوجوانوں کو سکل ڈیلوپمنٹ کی طرف بھی اپنی بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ وہ آگے چل کر خود بھی کما سکے اور دوسروں کیلئے بھی کمانے کی راہیں پیدا کریں۔
علاوہ از یں اس ورکشاپ میں سبھی کالجوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی اور تقریب میں موجود طلبا کو مفید مشورے دئے ۔
ڈائریکٹر کالجز نے ورچول موڑ کے ذریعے اس ورکشاپ سے خطاب کیا۔