جموں//سکاسٹ ۔ٹیچنگ ایسوسی ایشن کاایک اجلاس ڈاکٹروکاس شرماکی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران شرکاء نے یونیورسٹی پروفیسروں کی سبکدوشی کی عمرودیگر مسائل پرغوروخوذ کیاگیا۔ اس موقعہ پر وکاس شرمانے کہاکہ یونیورسٹی کوماہر اساتذہ کی ضرورت ہے اوراس وقت یونیورسٹی کے پاس اعلیٰ اسناداور تجربہ یافتہ اساتذہ موجودہیں جن کی سبکدوشی کی عمرمیں اضافہ کرناچاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں اساتذہ کی کمی ہے اوراس کے معیارکومزیدبلندکرنے کیلئے مزیداساتذہ کی تعیناتی ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے حکومت نے سبکدوشی کی عمر 58 سے 60 سال کردی ہے اسی طرح یہاں کے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں بھی توسیع کی جانی چاہیئے۔اس دوران مقررین نے یونیورسٹی کے چانسلر، پروچانسلراوروائس چانسلر سے مطالبہ کیاکہ وہ ٹیچنگ فیکلٹی کے مسائل پرتوجہ دے کران کاازالہ کریں۔اس دوران میٹنگ میںڈاکٹر پی کے رائے۔ جوائنٹ سیکریٹری دویندر شرماپبلسٹی سیکریٹری، ڈاکٹرراجیوبھارت خزانچی ودیگران بھی موجودتھے۔