سرینگر//سکاسٹ کشمیر میںوائس چانسلر سیکریٹریٹ میں پروفیسر نذیر احمد وائس جانسلر کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں تمام ڈائیریکٹروں اورڈپٹی ڈائریکٹرایکسٹنشن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر انہوںنے ایگری انپٹس ،ملٹیپلیکشن آف ہائی برڈ سیڈس اوربیک یارڈ پولٹر ی برڈس کے مناسب استعمال سے پیداوار کی لاگت میں کمی لانے پر زوردیا۔ڈائریکٹر ایکسٹنشن (ممبر سیکریٹری ایکسٹنشن کونسل،سکاسٹ کشمیر نے میٹنگ کے آغاز میں چیرمین،ای سی ایم کے ایکسپرٹ ممبر ڈاکٹر کے ایس رسام،ڈائریکٹر ایکسٹنشن سکاسٹ جموں کا خیرمقدم کیا جس دوران انہوںنے ڈائریکٹوریٹ کی ایکسٹنشن سرگرمیوں برائے سال 2017-18کا تفصیلی خلاصہ پیش کیا۔اس موقعہ پر وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر نے گذشتہ6ماہ کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹنشن سکاسٹ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جس دوران انہوںنے نئی فیصلوں کی اقسام،ان کی پیداوار اوران کی پروٹیکشن ٹیکنالوجی کو اجاگر کیا۔میٹنگ کے دوران کسانوں کی جانکاری اوراُن کے فائدے کے لئے سات اشاعتیں(تین سبزیوں،ایک پلانٹ پروٹیکشن دو فروٹ سائنسر اورایک ویٹرنری سائسنز پر جاری کی گئیں۔