راجہ ارشاد احمد
گاندربل // ایگریکلچر یونیورسٹی کے شعبہ جنگلات نے بنہ ہامہ گاندربل میں نیلیونڈر سے وابستہ کسانوں کے لئے آگاہی پروگرام کا آغاز کیا۔پروگرام کا اہتمام جنگلاتی مصنوعات اور اس کے استعمال ڈویژن نے کیا ، جس کے لئے نجی بنک ایچ ڈی ایف سی اور آئی ایس اے پی انٹرپرائز امپیکٹ کی حمایت حاصل تھی۔افتتاحی تقریب کے دوران محکمہ جنگلات مصنوعات اور استعمال کے سربراہ پروفیسر پرویز احمد صوفی نے لیوینڈر کی کاشت کی تکنیکوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ جموں و کشمیر کے خطے میں لیوینڈر کی عالمی منڈی کے امکانات موجود ہیں۔ اگر کسان اس کی کاشت کی جانب اپنا رحجان بڑھائیں گے تو وہ بہت زیادہ مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لیونڈر کاشت کو زیادہ اہمیت دے تاکہ اس سے وابستہ ہوکر وہ اپنا اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکے۔تربیتی پروگرام کا مقصد لیوینڈر کی کاشت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں شرکاء کو تربیت دینے کے علاوہ ان کو بااختیار بنانا ہے۔تربیتی پروگرام میں پندرہ امیدوار اور کسان شامل ہیں۔