جموں//جنرل باڈی میٹنگ 2017 سکاسٹ ٹیچنگ ایسوسی ایشن جموں (سکاسٹ۔ٹی اے جے) ڈاکٹروکاس شرماکی قیادت میں منعقدہوئی جس میں ٹیچنگ فیکلٹی سے متعلق معاملا ت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ میں ایگریکلچرل اورویٹرنری شعبوں کے سینکڑوں سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔اس دوران اتفاق رائے سے ڈاکٹروکاس شرما کو آئندہ تین سال کیلئے سکاسٹ ٹیچنگ ایسوسی ایشن جموں کا صدرنامزدکیاگیا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹروکاس کی کارکردگی کوسراہاگیا۔ڈاکٹروکاس نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹروویک ایم آرین نے کہاکہ سکاسٹ۔ٹی اے جے نے نان ٹیچنگ اورطلباء کی بہبودکیلئے 6لاکھ اوربیس ہزار روپے کی امدادمہیاکرائی ہے ۔اس دوران میٹنگ کی نظامت ڈاکٹر راجیو سانگڑہ اورڈاکٹردویندرنے انجام دیئے جبکہ ڈاکٹرپی کے رائے نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹربرجیش اجروات ،ڈاکٹر جے کپور، ڈاکٹرمنیشور شرما، ڈاکٹر بی۔برہما، ڈاکٹرایشر، ڈاکٹرسنجے کوشل، ڈاکٹروجے بہادر، ڈاکٹرپونم پریہار، ڈاکٹرروہت شرما، ڈاکٹرپونیت چوہدری بھی موجودتھے۔