عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//زرعی یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے حیدرآباد میں قومی سطح کا پہلا انعام جیتا ہے۔تمنا لطیف ڈویژن آف فشریز ریسورس مینجمنٹ (FRM)، فیکلٹی آف فشریزسکاسٹ کشمیر کی طالبہ نے قومی سطح پر ہندوستان کے کمپائونڈ لائیو اسٹاک فیڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (CLFMA)کے طلبہ کے پروگرام کے تحت منعقدہ مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا جوایک میڈل، سرٹیفکیٹ اور 1لاکھ روپے نقدی پر مشتمل ہے۔وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی، ڈین فیکلٹی آف فشریز، پروفیسر فروز احمد بٹ، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، پروفیسر سجاد احمد گنگو، فیکلٹی کے سائنسدانوں اور ان کے سپروائزر نے تمنا کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔