نئی دلی//سکاسٹ جموں کو انڈیا کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کی طرف سے ویٹرنری اور فشریز سائنس میں ملک کی 73 زرعی یونیورسٹی میں سے پی جی سکالرشپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس سلسلے میں نئی دلی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔یہ ایوارڈ زراعت کے مرکزی وزیر رادھاموہن سنگھ نے سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کے شرماکو زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران عطاکیا۔