ترال//واگڑ ترال میں لوگوں نے ترال آری پل سڑک کی انتہائی خستہ حالت اور محکمہ تعمیرات کی جانب سے سست رفتاری سے کام کرنے کے خلاف 8گھنٹے ترال ستورہ روڑ پر دھر نا دیا۔دھرنا میں شامل افراد نے سوموار تک سڑک پرکام شروع نہ کرنے کی صورت میں علاقے میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔احتجاجی لوگوں نے جمعرات کی صبح ترال ستورہ روڑ پر رکاوٹیں کھڑا کرکے احتجاجی دھر نا دیااور آمدورفت کو مسدود کردیا۔اس دوران بعد دوپہر ایک وفد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ریاض احمد ملک سے ملاقی ہوئی۔ای ڈی سی نے سڑک تعمیر کرنے والی ایجنسی کو فوری طور کام شروع کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد دھرنا پر بیٹھے لوگ پُرامن طور منتشر ہوئے ۔