مینڈھر// منکو ٹ تحصیل کے سر حدی علا قہ گا ہنی میں سڑک تنا زعہ پر دو گرپو ں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میںچھ سالہ بچہ اور آٹھ خو اتین زخمی ہو گئیں ۔گاہنی میںسڑ ک کی تعمیر کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم آرائی ہوگئی جس دوران طرفین نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجہ میں ایک چھ سالہ بچہ اور آٹھ خواتین زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران زخمی ہوئی خو اتین اوربچے کو فو ری طو ر پر سب ضلع مینڈھر میں پہنچایا گیاجہا ں پر ڈاکٹر و ں نے بنیا دی علا ج و معالجہ کر نے کے بعد چھ سالہ بچے کو ضلع اسپتال راجو ری میں منتقل کر دیاہے جبکہ خواتین کا علاج مینڈھر ہسپتال میں چل رہاہے ۔اس حوالے سے پولیس نے مینڈھر تھانہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔