عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑکے کیشوان علاقے میں حاملہ خاتون کو اس وقت کاندھوں پر اٹھاکر ہسپتال منتقل کیا گیا جب علاقے کو جوڑنے والی سڑک آمدورفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کیشوان علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو جب شدید درد کی شکایت ہوئی تو اسے مقامی لوگوں نے کیشوان کے نجی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں سے اسے مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیاگیا۔مسلسل برفباری کے سبب سبھی راستے بند پڑے تھے جسکے بعد مقامی لوگوں نے اسے کاندھوں پر اٹھاکر کے بیس کلومیٹر کڑیا تک پہنچایا جسکے بعد اسے ایمولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔