سوپور //سوپور میں گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی سیکمز صورہ میں موت واقع ہوگئی ۔ 35سالہ بشیر احمد ملک ولد محمد سبحان ملک ساکنہ ڈار پورہ بومئی پچھلے ہفتے سوموگاڑی سے ٹکر کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو بعد میں سرینگر کے میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا گیا جہاں بدھ کی صبح اسکی موت واقع ہوگئی ۔ اسکی موت کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے کے لوگ جمع ہوگئے ۔ مقامی پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔