مینڈھر //پونچھ ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ٹاٹا سومو ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جس کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا ہے ۔مینڈھر کے چھونگاں گائوں سے پونچھ جارہی ایک ٹاٹا سومو گاڑی بریلہ کے مقام پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے یں تین افراد زخمی ہو گئے ۔مکینوں نے بچائوکارروائی میں حصہ لیتے ہوئے تینوں زخمیوں کو پونچھ ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں کی شناخت محمد یونس ،خوشحال بیگم اور لیاقت حسین کے طورپر ہوئی ہے ۔