منجاکوٹ // منجاکوٹ کے کٹارمل علاقے میںایک خطرناک حادثے میں تمام مسافر بال بال بچ گئے ۔صبح دس بجے کے قریب ایک گاڑی زیر نمبرPB 22Q 4213جو جموں سے پونچھ کی طرف جارہی تھی ،اچانک ڈرئیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار تمام افراد بال بال بچ گئے ۔ اس موقعہ پر پولیس اور مقامی لوگوں نے گاڑی میں پھنسے تمام افراد کو سلامت نکال لیااور پھر گاڑی کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔