سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے کے قریب سری نگر-جموں ہائی وے پر اتوار کو ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق 130 بٹالین کا کانسٹیبل شراون کمار این ایچ ڈبلیو میں آر او پی ڈیوٹی پر تعینات تھا جب اسے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اہلکار کو شدید چوٹیں آئیں۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے سری نگر کے ہسپتال ریفر کر دیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔