بسوہلی // بسوہلی سے قریب 45 کلومیٹر دور شیتل نگر کے سوکانالا مقام پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص جان بحق اوردودیگرزخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک گاڑی زیرنمبر۔ JK08B۔8737 بسوہلی کی طرف جارہی تھی جس میں تین افراد سوار تھے اور تیز رفتار ی کی وجہ سے شیتل نگر مقام کے پاس حادثے کی شکار ہو گئی جسے کے نتیجے میں بھارت ولد کاکو رام سکنہ درمنی جاں بحق اوراس کے دودیگرساتھی زخمی ہوگئے جن کاعلاج بسوہلی ہسپتال میں چل رہاہے۔