عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//ڈپٹی کمشنرکشتواڑ، پنکج کمار شرما نےجے اینڈ کے روڈ ایکسیڈنٹ وکٹم فنڈ کے تحت 4.5لاکھ روپے بطور معاوضہ، اے آر ٹی او کشتواڑ، تسلیم وانی کی طرف سے جمع کرائے گئے مقدمات کی بنیاد پر تقسیم کئے۔ ایک لاکھ روپے کی رقم سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والے چار افراد کے قانونی ورثاء اور شدید زخمی مریض کو 50,000روپے دیے گئے۔جن خاندانوں کو معاوضہ دیا گیا ان میں میتھوان کمار ولد بنسی لال ٹھاکر ولد ہکو پلالی پدر، انجن کمار ولد بود راج ولد پلالی پدر، محمد یٰسین بھوانی ولد محمد عظیم ولد سگدی بھٹہ، محمد اکبر ولد امیرو ملکو منسرتھو کرشن چندر اور پچھلا ملک کرشن چندر ساکن سرتھل کشتواڑشامل ہیں۔یہ تقسیم مالی امداد فراہم کرنے اور سڑک حادثے کے متاثرین کے خاندانوں کو درپیش تکلیف کو تسلیم کرنے کے لیے ایک ضروری قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔