سڑک حادثہ میں3یاتری زخمی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 بانہال //محمد تسکین // بدھ کوتین بجے کے قریب سرینگر سے جموں کی طرف جانے والی ایک سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی یاترا بس پر ناچلانہ کے قریب پتھر گر آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار تین امرناتھ یاتری زخمی ہوئے ۔ بس میں سوار دیگر یاتری بغیر کسی چوٹ کے بچ نکلے۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ یاتریوں سے بھری سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نمبر JK-02Y/0612 امرناتھ یاترا سے واپس آرہے یاتریوں کو لیکر جموں کی طرف جارہی تھی کہ ناچلانہ کے سلاڑھ علاقے میں پہاڑی سے ایک پتھر بس کی چھت پر جا لگا جس کی وجہ سے بس میں سوار تین امرناتھ یاتری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو رامسو ہسپتال سے میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا اور ایک یاتری کو پولیس اور فوج کی مدد سے رامسو ہپستال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ رامسو ہسپتال میں یاترا ڈیوٹی سے منسلک طبی امداد کے ایک اہلکار شبیر خان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس حادثے میں ایک یاتری کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے اور ایک کی ناک زخمی ہوئی ہے جبکہ تیسرے کو معمولی زخم آئے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی شناخت اجے دوبے ولد شروند کمار عمر تیس سال ساکنہ ریاست اترپردیش، چندر کشور ولد شام موہن ساکن ریاست اتر پردیش اور پردیپ کمار ولد رام گووند ساکنہ بہار کے طور کی ہے۔ اس حادثے میں تیس سالہ اجے دوھبے کے حالت سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *