اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ ضلع میں لولاب بائی پاس پر سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ایک ایس پی او لقمہ اجل بن گیا جبکہ4دیگر زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارہ مولہ کے شیری علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK05H ,6796میںلولاب سے کپوارہ کی طرف آرہے تھے اور بائی پاس کپوارہ پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر گئی اور الٹ گئی جس میں 5افراد زخمی ہوئے ۔حادثہ کے بعد پولیس اور مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور بچائو کاروائی شروع کی ۔زخمیو ں کے سب ضلع اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے ایس پی او غلام محمد ساکن شیری کو مرداہ قرار دیا جبکہ دیگر زخمیو ں کو ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے واقعہ سے متعلق کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ادھر اننت ناگ کے پائی بگ مٹن علاقے میں سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کے پی روڈ پر دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہوئی ۔ گیس سیلنڈروں سے بھرے ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03G-1304اور فورڈ فیگو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK17-0706کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 60سالہ ایڈوکیٹ مشتاق احمد صوفی ولد عبدالمجید صوفی ساکنہ عشاجی پورہ اننت ناگ شدید طو رپر زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔