سرینگر//وادی میں سڑک کے مختلف حادثات کے دوران 6افراد زخمی ہوئے ۔ سڑک حادثے میں ایس کے جی اسپتال اننت ناگ کے نزدیک ایک ٹویرہ گاڑی زیرنمبر دوسری سمت سے آرہی فیگو گاڑی زیرنمبر کے ساتھ ٹکرہوئی ۔ نیتجے کے طور پر دو نو ں ڈرائیور زخمی ہوئے ۔ جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے کیس اندراج کرکے کاروائی شروع کی ۔سڑک کے ایک اورحادثے میں چک شتلو سوپور کے نزدیک ایک ٹاٹا موبائیل زیرنمبرJK05D-3185 نے ایک موٹر سائیکل زیرنمبرJK05-9130 کو ٹکرماردی ۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار پرویز احمد بٹ ولد عبدلرشید بٹ اور ساتھی سوار محمد سلیمان بٹ ولد حبیب اللہ بٹ زخمی ہوئے جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے سرینگر اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔اسی طرح کے ایک اور حادثے میں گاگنپورہ کرالہ گنڈ ہندواڑہ کے نزدیک ایک ہنڈائی زیرنمبرHR06M-07775جس کو ڈرائیور افروز احمد ڈار ولد عبدالکریم ساکن وارپورہ سوپور چلارہاتھا نے ایک راہگیر ذاکر عزیر محلہ ولد عبدلعزیز ملہ کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔سوپور کے وارپورہ علاقے میں سومو دوسری مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں ایک خاتون سمیت3افراد زخمی ہوئے جنہیں فورا اسپتال پہنچایا گیا ۔دو زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے