عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // پلوامہ کے نیو ہ علاقے میں ٹپر حادٖثے میں ایک بزرگ شہری کی موت واقع ہوئی ہے 85سالہ بزرگ شہری عبدالرحیم کھانڈے ولد محمد اسماعیل کھانڈے ساکنہ زڈورہ ،نیوہ پلوامہ میں سڑک عبور کر رہا تھا جس دوران ایک تیز رفتار ٹپر نے انہیں زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بزرگ شہر ی شدید طو رپر زخمی ہو گیا ۔ زخمی شہری کو ابتدائی طور پر بون اینڈ جوائنٹ اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔اس دوران گاندربل ضلع میں زیرو پوائنٹ کلن کے قریب جمعہ کو ایک المناک سڑک حادثے میں اتر پردیش کا ایک سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مرنے والے کی شناخت 28سالہ محمد ثاقب ولد شکیل احمد ساکن لکھنؤ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹرکلن گنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح جس گاڑی میں سفر کر رہا تھا وہ زیرو پوائنٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ تاہم ٹریلر کا ڈرائیور بال بال بچ گیا۔ادھرسنگھ پورہ پٹن کے ایک 63سالہ شخص کی جمعرات کی شام سری نگر بارہمولہ ہائی وے پرچینہ بل میں ایک پٹرول پمپ کے قریب ایک منی آٹو کی زد میں آکر موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ آٹو، جس کا رجسٹریشن نمبر JK05N۔4085تھا اور جسے معراج الدین ملک ولد عبدالرحمن ملک اندرگام پٹن چلا رہے تھے، نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جس کی شناخت نذر احمد لون ولد غلام محمد لون ساکن کنسوت کالونی کھنہ پیٹھ کے طور پر ہوئی تھی۔مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو جے وی سی سری نگر پہنچایا، جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناءبڈگام میں کلاک ٹاور سے ٹائلوں کا ایک حصہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔عین شاہدین نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد تمام زخمیوں کو سب ضلع اسپتال چاڈورہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ۔ ادھر روہامہ رفیع آباد میں غلام حسن بٹ کے گائو خانہ میں آگ لگ گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔ اسی دوران آگ بجھانے کے دوران فائر سروس اہلکار غلام قادر انگار زخمی ہو گیا اور اسے طبی علاج کیلئے میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔علاوہ ازیں ضلع سری نگر کے چک مجہ گنڈ علاقے میں ایک 25 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔ایک پولیس عہدیدارنے بتایا کہ متوفی کی شناخت محمد مقبول ساکنہ چک مجہ گنڈ، سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔