جموں//خطہ میں رونما ہونے والے الگ الگ سڑک حادثات میں 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں 2 خواتین شامل ہیں۔ بڑی براہمناں کے قریب پٹلی موڑ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں 34سالہ گوردیال سنگھ ولد مہندر پال سنگھ ساکن سوانکھاں موڑ زخمی ہو گیا ہے ۔ اس بیچ بشناہ میں رونما ہونے والے ایک موٹر سائیکل حادثہ میں منا ولد وجے کمار عمر 19سال کو زخمی ہونے کے بعد جے ایم سی منتقل کیا گیا ہے ۔ بڑی براہمناں کی سونیہ دیوی زوجہ کرشن لال عمر 40سال اس وقت زخمی ہو گئی جب وہ موٹر سائیکل سے گر پڑی، اسے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اس دوران پونچھمیں 40سالہ شکیلہ زوجہ نذیر حسین کو ایک آٹو نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے ۔