سرینگر// وادی میں مختلف سڑک حادثات کے دوران ایک شہری لقمہ اجل اورچار افراد زخمی ہوئے ۔واتھورہ چاڈورہ بڈگام میںایک ٹپر زیرنمبرJK01Q-9873 ایک موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرایا ۔ اس حادثے میں اویس احمد راتھر ولد خورشید احمد راتھر ساکن دولت پورہ ، عدنان یوسف ولد محمد یوسف گنائی ساکن پزن اور عمران امیتاز ولد امتیاز احمد راتھر ساکن دولت پورہ زخمی ہوئے جن کوعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا ۔زخمیوں میں اویس احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھا۔ بانڈی پورہ میںسڑک کے ایک حادثے میں اسکارپیو زیرنمبرDL4CAV-1334 سڑک پر پلٹ گئی اور شبیر احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن واتپورہ بانڈی پورہ زخمی ہوا۔ پدگام پورہ اونتی پورہ کے نزدیک ایک اسکوٹر نے ایک راہگیر عاشق رسول شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن دردپورہ کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج و معالجہ کیلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال سوگام منتقل کیاگیا۔پولیس نے سبھی معاملات میں کیس درج کرلئے ہیں۔