سڑک حادثات میں ایک شخص لقمہ اجل ،3 دیگرزخمی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
  سرینگر//وادی میں سڑک کے مختلف حادثوں میں ایک شخص لقمہ اجل جبکہدیگر تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس بیان کے مطابق سڑک حادثے میں جنگلات منڈی اننت ناگ میں شولہ مندر کے نزدیک ایک موٹر سائیکل سوار دانشفاروق ٹھوکر ولد فاروق احمد ساکن ویر بجبہاڑہ نے ایک راہگیر خاتون راجہ بیگم زوجہ غلام رسول ساکن نئی بستی اننت ناگ کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے کیس درج کرکے کاروائی شروع کی ۔ اسی طرح کے ایک اورحادثے میں کاک سرائے سرینگر کے نزدیک سیفٹ کار زیر نمبری JK01T/3893  جسکو ڈرائیور اویس احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکن آرمپورہ نواکدل چلا رہا تھا نے ایک راہگیر فدا حُسین ولد محمد عیسیٰ ساکن کاکسر کرگل کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا ۔پولیس نے کیس درج کرکے کاوائی شروع کی ۔ سڑک کے ایک اور حادثے میں علی جان روڈ سرینگر پر ایک موٹرسائکل زیر نمبری JK01S/2548  نے ایک راہگیر محمد فاروق کھٹانہ ولد شیر محمد ساکن کلاکوٹ کو ٹکر مار کر شدید طور زخمی کر لیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے سکیمز صورہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ گنڈ چھبوترہ کرالہ گنڈ ہندوارہ کے نزدیک ایک سیکارپیو گاڑی زیر نمبری JK01V/2810   جسکو ڈرائیور اعجاز احمد ملک ولد محمد سلطان ملک ساکن عشپورہ چلا رہا تھا نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبری JK01V/2810 کو ٹکر مارا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار مصطفیٰ احمد شخ ولد غلام محمد شخ ساکن بیچر و ہ زخمی ہوا جس کو علاج ومعاجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس درج کرکے کاروائی شروع کی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *