Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سڑک حادثات … انسانی جانوں کا ضیاع کب رُکے گا؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 27, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ ایک دہائی کے دوران 8ہزار سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں1750انسانی جانیں تلف ہوئی ہیںجبکہ12,131لوگ ان حادثات میں زخمی ہوچکے ہیں۔یہ اعداد وشمار اپنے آپ میں بتارہے ہیں کہ جموں وکشمیر میں ٹریفک کنٹرول کا نظام اپنی ابتری کی انتہاء کو پہنچ چکاہے۔ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب کسی نہ کسی علاقے سے سڑک حادثات میں انسانی زندگیوں کے اتلاف کی خبریں موصول نہ ہوتی ہوں۔اس طرح کی اموات اب معمول اور معمولات کا حصہ بنتا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اخبارات میں بھی حادثاتی اموات کی خبریں سرسری طور شائع کی جاتی ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ سڑک حادثات صرف ہمارے یہاں ہی رونما ہورہے ہیں۔ سڑک حادثات دنیا کے ہر خطے میں رونما ہوتے ہیں اور ان میں انسانی جانوں کا اتلاف بھی ہوجاتا ہے لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ جموںوکشمیر میں تسلسل کے ساتھ ہر دن حادثاتی اموات کی شرح میں اضافہ ہورہاہے۔ثانیاً یہ کہ ہمارے یہاںتسلسل کے ساتھ رونما ہونے والے ان سڑک حادثات کی جو عمومی وجوہات ہیں، وہ عام طور کہیں دیکھنے کو نہیں ملتیں ہیں۔ہر گزرنے والے دن کے ساتھ ٹریفک کے ناقابل برداشت دبائومیں اضافے کے باوجود سڑکوں کی تنگ دامانی،ٹریفک قوانین و ضوابط سے عوام کی بے حسی، اندھا دھند طریقے سے ڈرائیونگ لائسنسوںکی اجرائی،محکمہ ٹریفک میں افرادی قوت کی کمی وغیرہ ایسے مسائل ہیں جو وادی میں ٹریفک حادثات کی عمومی وجوہات میں شامل ہیں۔لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخرحکومت ان مسائل کا تدارک کرنے میں ناکام کیوں ثابت ہورہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے پاس ٹریفک حادثات کی ان عمومی وجوہات سے نمٹنے کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی ہی نہیں ہے۔جہاں تک گاڑیوں کے تعدادمیں روز افزوں اضافے کا تعلق ہے یہ مسئلہ تو پوری دنیامیں پایا جاتا ہے۔ زمانے کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے مسائل کا پیدا ہونا ایک فطری بات ہے لیکن فرق یہ ہے کہ سنجیدہ فکر حکومتیں ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔ گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا مسئلہ تو ترقی یافتہ ممالک کو بھی درپیش ہے لیکن ان ممالک میں وقت کے تقاضوں کے تحت سڑکوں کی تعمیر و تجدید اور نئے نئے منصوبوں پر تسلسل کے ساتھ کام جاری رہتا ہے۔ہمارے یہاں ابھی بھی بیشتر سڑکوں کا حجم وہی ہے جو آج سے تیس چالیس سال پہلے تھا۔ستم بالائے ستم یہ کہ ہمارے یہاں ٹریفک قوانین و ضوابط کی پاسداری کرنے میں بھی متعلقہ محکمے کو افرادی قوت کا سنگین مسئلہ در پیش ہے جسکی وجہ سے محکمہ ٹریفک کے اہلکار صرف شہر اور قصبہ جات کے مرکزی بازاروں تک ہی متحرک نظر آتے ہیں۔باقی علاقوں میں اس حوالے سے جنگل کا راج ہی نافذ ہے۔ ہمارے یہاں بغیر لائسنس گاڑی چلانا ایک عام بات ہے،اکثر ڈرائیور ناتجربہ کا ر ہونے کے باوجود سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے سے نہیں ہچکچاتے ہیں۔اس طرح سے یہ ناتجربہ کار ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ عام لوگوں کی زندگیوں کے لئے بھی باعث خطرہ بنے ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ ہمارے یہاں محکمہ ٹریفک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہو۔ دراصل یہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اس قدر عام ہے کہ ہر کسی کو دھر لینا یا خلاف ورزی کرنے سے روکنا محال بن گیا ہے۔حق بات تو یہ ہے کہ اگر ہمیں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو قابو کرنا ہے تو حکومت کو ایک جامع منصوبہ مرتب کرکے اسے عملانا ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت نظام ٹریفک میں ترجیحی بنیادوں پر بہتری لانے کی ضرورت ہے لیکن اس ضمن میں حکومت اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ یہ کام نہ ہی یکطرفہ طور حکومت کرسکتی ہے اور نہ ہی عوام اپنے بل بوتے پر کچھ کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں حکومت اور عوام کا تال میل اور آپسی تعاون ناگزیر ہے۔یہ بات طے ہے کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مزید چند سال تک اس حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جائے تو پھر ٹریفک نظام کی خامیوں کودورکرنا انتہائی مشکل امر ثابت ہوسکتا ہے۔فی الوقت ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اور اہلکاروںکے علاوہ ٹریفک پولیس پر بھاری ذمہ دریاں عائد ہوتی ہیں۔اس حوالے سے سب سے اہم قدم یہ ہوسکتا ہے کہ سب سے پہلے قوانین ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جانی چاہیے۔ بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف قانون کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ کوئی بھی ناتجربہ کار شخص گاڑی چلاکر دوسروں کی زندگی کیلئے باعث خطرہ نہ بنے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹریفک نظام کی خامیاں دور کرنے کے ساتھ ساتھ وادی کی اہم سڑکوں اور شاہرائوں کو وقت کے تقاضوں کے مطابق کشادہ بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کرے کیونکہ یہ بات یقینی ہے سڑکوں پر دوڑنے والی گاڑیوں کی تعداد میںروزافزوں اضافہ ہوتا رہے گا۔ حکومت کو مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کر نے کیلئے ٹھوس اورد ور رس نتائج کی حامل پالیسی اپنانا ہوگی تاکہ اس حوالے سے حال اور مستقبل کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔اگر ٹریفک کے دبائو میں حسب توقع اضافہ بھی ہوتا رہے اور سڑکوں کی تنگ دامانی کے علاوہ ٹریفک قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی جاری رہا تو مستقبل میں سڑک حادثات پر قابو پانا محال بن جائے گا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?