Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

! … سڑکیں جنہوں نےہندوستان کی ترقی کا رخ بدل دیا اظہار خیال

Towseef
Last updated: June 16, 2025 11:41 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

نتن گڈکری

جب نریندر مودی نے 2014 میں بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا، تو اسی لمحے سے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے دیگر تمام شعبوں پر بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی ترقی کو ترجیح دی۔ اسی سمت میں، سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مرکزی نقطہ بن گئی۔ جناب مودی کی قیادت میں اس وزارت نے نہ صرف بھارت کی معاشی ترقی کو رفتار دی بلکہ گزشتہ 11 برسوں (2014 سے) میں اسے ایک نیا رخ بھی دیا ہے۔

شاہراہوں کی تعمیر — خواہ اس کی تکمیل ہو چکی ہو یا زیرِ تعمیر ہو، نے ملک کی ترقی کے راستے کوتبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مؤثر شاہراہیں، آبی راستے، اور ریلویز نہ صرف نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرتے ہیں بلکہ معیشت کو فروغ بھی دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ بھارت کو ’وشو گرو‘ یعنی دنیا کا رہنما بنایا جائے۔ بھارت اب دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت اور پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس خواب کی تکمیل کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، جو زراعت، خدمات، اور صنعتی شعبے میں ترقی کو فروغ دے گا۔

گزشتہ 11 برسوں میں تعمیر کی گئی سڑکوں کی بدولت ہمارے لاجسٹکس (نقل و حمل) کے اخراجات 16 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد تک آ گئے ہیں، اور اگلے سال ہمارا ہدف ہے کہ انہیں مزید کم کر کے 9 فیصد تک لایا جائے۔ اس سے نہ صرف ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ہماری مسابقتی صلاحیت بھی بڑھے گی، اور بھارت ایک مضبوط قدم کے ساتھ’وشو گرو‘ (دنیا کا رہنما) بننے کی جانب بڑھے گا۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت ملک بھر میں 25 نئے گرین فیلڈ ایکسپریس ہائی ویز تعمیر کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بندرگاہوں کو جوڑنے اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 3,000 کلومیٹر سے زائد شاہراہیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی کوششیں بھی عملی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ بدھ سرکٹ منصوبہ، جو22,000کروڑروپے کیلاگتسےمکملہوا،نےجنوبیایشیا،انڈونیشیا،ملیشیا،چین،سنگاپوراور جاپان سے بدھ کے عقیدتمندوں کی بھگوان بدھ کی جائے پیدائش کی زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ، چار دھام یاترا کے مقامات — بدری ناتھ، کیدار ناتھ، گنگوتری اور یمونو تری پر جانے والے یاتریوں کی تعداد تین گنا بڑھ چکی ہے۔ کیدارناتھ کو جوڑنے کے لیے 12,000 کروڑروپےکیلاگتسے ایکروپوے کا منصوبہزیرِ تعمیرہے۔اسیطرحاتراکھنڈمیںکیلاشمانسروورکوپتھوراگڑھسےجوڑنےوالیسڑککاتقریباً 90 فیصد کا ممکمل ہوچکاہے۔

بھارت میں، خاص طور پر قومی دارالحکومت دہلی میں، ’فلائنگ بسوں‘ کا خواب حقیقت کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اس میں فضائی بسیں، فلیش چارجنگ الیکٹرک بسیں، اور پہاڑی علاقوں کے لیے ڈبل ڈیکر فلائنگ بسیں شامل ہیں۔ دہلی کے دھولاں کنواں سے مانیسر تک اسکائی وے سسٹم پر مبنی فضائی بس سروس اپنے آخری مراحل میں ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ تجربہ اس مخصوص راستے پر ٹریفک جام کے مستقل مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ناگپور میں جلد ہی بھارت کی پہلی فلیش چارجنگ الیکٹرک بس کا آغاز ہونے والا ہے۔ یہ جدید ترین بس 135 نشستوں پر مشتمل ہوگی، جس میں ایگزیکٹو کلاس، سامنے نصب ٹی وی اسکرینیں، اور فضائی میزبانوں کی طرز پر تربیت یافتہ بس ہوسٹسز موجود ہوں گی۔ یہ بس زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی اور ہر 40 کلومیٹر کے فاصلے پر صرف 30 سیکنڈ کے لیے رکے گی، جس دوران اسے مکمل طور پر چارج کر کے دوبارہ روانہ کیا جائے گا۔

ایسا کام صرف دفتر میں بیٹھ کر ڈی پی آرز (ڈیٹیلڈ پروجیکٹ رپورٹس )بنانے سے ممکن نہیں ہوتا ۔ اس کے لیے مکمل خلوص، محنت اور عملی لگن درکار ہوتی ہے!

حال ہی میں آئی آئی ایم بنگلور کی ایک تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ قومی شاہراہ (این ایچ)کی تعمیر پر ہر 1 روپے خرچکرنےسےبھارتکیجیڈیپیمیں 3.21 روپے کااضافہہواہے—یعنییہکاممعیشتمیں 3.2 گنااضافہ(ضرب افزا اثر ) لاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گھریلو پیداوار میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کاروں کی فروخت میں 10.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کا یہ کام نہ صرف معیشت کو فروغ دے رہا ہے بلکہ بے شمار روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔

یہ کچھ اہم اعداد و شمار قابلِ غور ہیں:2014 میں بھارت میں قومی شاہراہوں(نیشنل ہائی ویز)کی لمبائی صرف 91,000 کلومیٹر تھی۔ 2024 تک یہ نیٹ ورک تقریباً 60 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.46 لاکھ کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔ سڑک تعمیر کی روزانہ کی رفتار 12 کلومیٹر فی دن سے بڑھ کر اب 28 سے 30 کلومیٹر یومیہ ہو چکی ہے۔

پانچ لاکھ پینتیس ہزار کروڑ روپے کے تخمینے پر مشتمل بلند ہدف ’’بھارت مالا‘‘ منصوبے کے تحت 65,000 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کرنے کا ہدف ہے، جن میں اقتصادی راہداریوں(اکنامک کوریڈور) بین الاقوامی سرحدی سڑکیں، اور سرحدی علاقوں کی رابطہ سڑکیں شامل ہیں۔ یہ منصوبہ بھارت کے لاجسٹکس اخراجات کو مزید کم کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔

’گتی شکتی‘ اور ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کا منصوبہ سڑکوں، ریلویز، فضائی راستوں، آبی راستوں اور بندرگاہوں کو ایک واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جوڑتا ہے، جس کی بدولت منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ممکن ہوا ہے۔

ہماری وزارت نے پبلک -پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی) ماڈل کے تحت بھی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے ہیں، جس سے نجی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماڈل کے تحت اب تک 12 لاکھکروڑروپےسےزائدکےسڑکمنصوبےشروعکیےجاچکےہیں۔

یہ سفر، جو 2014 میں شروع ہوا، صرف سڑکوں کے بارے میں نہیں ہے ، بلکہ ایک لحاظ سے یہ بھارت کی ترقی کی شہ رگ بن چکا ہے۔ قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی توسیع نے نہ صرف سفر کو آسان بنایا ہے بلکہ گھریلو تجارت، صنعت، سیاحت اور حفاظت کو بھی فروغ دیا ہے۔

ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی مسلسل محنت کی ہے تاکہ جامع ترقیکا فائدہ معاشرے کی آخری صف میں کھڑے فرد تک پہنچے۔ ہم آنے والے برسوں میں اس کام کو مزید تیز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ یہ مقصد جلد از جلد حاصل ہوسکے۔

ہمارے سامنے اب ایک واضح وژن ہے — عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنا اور 2047 تک بھارت کے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو امریکہ سے بھی بہتر بنانا ہے، تاکہ بھارت ایک مضبوط معاشی سپر پاور بن سکے۔

’’امریکہ کے پاس اچھی سڑکیں اس لیے نہیں ہیں کہ وہ امیر ہے؛ بلکہ امریکہ اس لیے امیر ہے کیونکہ اس کے پاس اچھی سڑکیں ہیں۔‘‘

یہ قول امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کا ہے، جو دہلی میں ٹرانسپورٹ بھون میں میرے دفتر کی دیوار پر آویزاں ہیں، اور اس سے پہلے مہاراشٹرا میں میرے وزیر کے دور میں بھی میرے دفتر کی زینت رہا۔ یہ محض اتفاق نہیں، بلکہ پچھلے 11 برسوں میں مودی جی کی قیادت میں ہمارا رہنما اصول(گائیڈنگ منتر)رہا ہے۔

ہم پُرعزم ہیں کہ اس کام کو آئندہ برسوں میں اور بھی زیادہ رفتار کے ساتھ آگے بڑھائیں۔ آنے والے وقت میں بھارت کا سڑکوں کا انفراسٹرکچر امریکہ سے بہتر ہوگا — یہ کوئی خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو روز بروز عملی شکل اختیار کر رہی ہے۔ معیار، رفتار، شفافیت اور ماحول دوست پالیسیوں کے توازن کے ساتھ بھارت کا قومی شاہراہ نیٹ ورک دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گا۔
( مضمون نگارسڑک،نقل و حمل اور قومی شاہراہ کے مرکز ی وزیر ہیں)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر کی سیاحت کو سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے:آئی اے ٹی او
تازہ ترین
ایران نے اسرائیل پر اب تک 700 ڈرون حملے کئے
بین الاقوامی
ملک میں کورونا کے ایکٹو معاملے سات ہزار سے کم ہوئے
برصغیر
ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا سوال ہو تو بے بنیاد بات نہیں کرنی چاہیے: سنہا
تازہ ترین

Related

تعلیم و ثقافتکالم

معاف کرنے کی اہمیت و فضیلت

June 17, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

جسے نیند آگئی،وہ خوش نصیب ہے! فکر و فہم

June 17, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

معاشرتی دباؤ اور اخلاقی زوال سے محفوظ رہیں | جدید دور میں دینی تعلیم سے رہنمائی حاصل کریں فہم و فراست

June 17, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

زندگی غم اور پریشانی کا مجموعہ ہے کڑوا سچ

June 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?