سڑکیں تنگ ہیں،چھوٹی گاڑیاں فراہم کی جائیں ،کرناہ کے عوام کا محکمہ فائرسروس سے مطالبہ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر //کرناہ میں آتشزدگی وارداتوں سے نمٹنے کےلئے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا عملہ بے بس نظر آرہا ہے کیونکہ محکمہ کے پاس موجود آگ بجھانے کیلئے موجود گاڑی کاکرناہ کی تنگ اور دشوار گزار سڑکوں سے گزرنا مشکل ہورہا ہے۔مقامی ممبر اسمبلی کرناہ نے اگرچہ پچھلے سال سرکار سے مطالبہ کیا تھا کہ کرناہ کی تنگ اور دشوارگزار سڑکیں پیش نظر رکھ کر محکمہ فائر اینڈ ائمرجنسی سروس کو چھوٹی گاڑیاں فراہم کی جائیں تاکہ محکمہ کے اہلکار وقت پر فائر انجن لیکرجائے واردات پر پہنچ سکیں ۔کرناہ کے گبرہ علاقے میں گذشتہ شام آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک دارالعلوم خاکستر ہو گیا ہے ۔اس سے قبل بھی گبرہ ، سرما پڑی اور دیگر علاقوں میں آگ کی ہولناک وارداتیں رونما ہوئی ہیں لیکن محکمہ کے اہلکار فائر ٹینڈر لیکر جائے واردات تک تاخیر سے پہنچے ۔ مقامی ممبر اسمبلی کرناہ اور ایم ایل سی کرناہ نے گذشتہ شام گبرہ کرناہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں خاکستر ہوئے دارلعلوم پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ دارلعلوم کی دوبارہ تعمیر کےلئے مالی معاونت کریں ۔مقامی ممبر اسمبلی ایڈوکیٹ راجہ منظور نے کہا کہ پچھلے سال اس سلسلے میں انہوں نے سرکار کو ایک تجویز دی ہے اور آج بھی وہ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری اور پرنسپل سکریٹری سے ملے ہیں اور انہیں دوبارہ اس فائل پر غور کرنے کےلئے کہا ۔
 
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *